• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجربہ کار اوروفاداررہنما کو ہٹانے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا،بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پارٹی اورصوبے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ مستقبل میں بھی ان کے تجربے سے رہنمائی حاصل کی جائے گی۔پارٹی کے تجربہ کار اوروفاداررہنما کو ہٹانے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن کبھی پارٹی کو صوبے اور پارٹی کے اجتماعی مفاد میں سیاسی حکمت عملی کے مقاصد کے لیے ایسے فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ سید قائم علی شاہ نے منگل کی شب بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ میرا فیصلہ اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ دانشمدانہ فیصلے کیے ہیں ۔ میں پارٹی کی خدمت جاری رکھوں گا۔ بعد از ا ں بلاول بھٹوزرداری نے ہرضلع کے ارکان سندھ اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے رائے لی۔
تازہ ترین