• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما اور گورنر سندھ میں رابطے کی خبریں گردش کرتی رہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما اور گورنر سندھ کے درمیان طویل عرصے بعد جمعرات کو رابطے کی خبریں گردش کرتی رہیں، تاہم ایم کیو ایم کے ذرائع نے اس کی تصدیق سے انکار کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی فعال ہو گئے ، انہوں نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے اہم رہنما سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور متحدہ رہنما میں کراچی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے اور کراچی کے امن کیلئے ایک دوسرے سے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔
تازہ ترین