• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمندایجنسی، سیکورٹی پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے شر پسندوں کی فائرنگ

مہمند ایجنسی (نمائندہ جنگ) مہمند ایجنسی کی  تحصیل صافی شیخ بابا میں قائم سیکورٹی پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے شر پسندوں کی فائرنگ کی گئی ۔سیکورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی بھی کی گئی تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مہمند ایجنسی میں سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل صافی کے پاک افغان سرحدی علاقہ شیخ بابا میں قائم سیکورٹی فورسز کے پوسٹ پر افغانستا ن کی طرف سے نا معلوم شر پسندوں نے فائرنگ کی گئی۔ جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے بھی بھر پور جوابی فائرنگ کی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 
تازہ ترین