• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی نظا م کو بہتر بنا نے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،مظفر سید

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ خیبر پختو نخوا مظفر سید نے کہا ہے کہ ہما ری حکو مت خیبر پختو نخوا میں تعلیمی نظا م کو بہتر بنا  نے کیلئے سٹیک ہو لڈر زکو سا تھ شا مل کر رہی ہے مو جودہ صو با ئی حکو مت ایسے قوا نین بنا رہی ہے جس سے ہر ایک کو انصا ف ملے، پین کے سا تھیو ں کو ہم پیغا م دے رہے ہیں کہ وہ حکو مت کے سا تھ ملکر کا م کر یں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ایبٹ آباد میں پین کے زیر اہتما م پا کستا ن اور قو می یکجہتی کے عنوا ن سے ایک روزہ سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہوئے کیا، مختلف پرا ئیو یٹ سکو لو ں کے طلباء و طا لبا ت ،اسا تذہ،وا لدین اور عا م شہری بھی بڑی تعداد میں مو جود تھے ۔صو با ئی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس ملک کو چلا نا ہے، پین کے مسا ئل پر غورکے لئے جلد اجلاس بلا یا جا رہا ہے جس میں پین کے نما ئندوں سے  مشاورت کر کے فیصلہ کیا جا ئے گا ۔ آخر میں صو با ئی وزیر خزانہ نے طلباء و طا لبا ت ،اسا تذہ اور دیگر میں انعا ما ت تقسیم کئے۔  
تازہ ترین