• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس نے ہمیشہ لو گوں کو امن کا درس دیا ہے، جے یو آئی

پنوعا قل (نامہ نگار) جمعیت علما ئے اسلام سٹی پنو عا قل کا مجلس عمومی کا اجلاس مر کزی جا مع مسجد میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مو لانا غلام اللہ ہا لیجوی نے کی۔ اجلا س میں مو لا نا غلام مصطفی برڑو ،،مو لا نا محمد صا لح انڈ ھڑ ،علا مہ اظہر الحسین حسینی ،کرم الدین چنہ ،بشیر احمد انڈ ھڑ و دیگر کار کنان و عہدیداران نے بڑی تعداد میں شر کت اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ سندھ حکومت نے مدرسوں کے خلاف رجسٹریشن کا جو قا نون بنایا ہے ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانون مذہبی جما عتوں کو اعتماد میں لئے بغیر بنایا گیا ہے جو کہ نا قابل برداشت ہے۔ دینی مدارس نے ہمیشہ لو گوں کو امن کا درس دیا ہے دینی مدا رس نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گر دی کی مذمت کی ہے اور وہ دہشت گر دی کے خلاف ہیں۔ مدارس دین کے قلعے ہیں اور ان کی حفاظت کر نا ہر مسلمان کا فر ض ہے۔ ایسا قانون لے کر آنا سندھ حکومت کی نا اہلی ہے نیز انہوں نے پی ایس 11 شکا رپور کے ضمنی انتخابات میں عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعیت علما ئے اسلام کے امیدوار کو بھرپور طریقے سے کامیاب کریں اس موقع پر حاجی عبدالحق چاچڑ ،عبدالغفار شیخ ،جبار جسکانی ،سلیم مہر و دیگر نے بھی شر کت کی ۔
تازہ ترین