• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت مذاکرات سے کشیدگی ختم کریں، چین، حوصلہ افزائی کریں گے، امریکا

بیجنگ،واشنگٹن( جنگ نیوز ) چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تنازعات مناسب طریقے سے حل کرنے کیلیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے، امریکانے کہا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ گنگ شوانگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، چین ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان اور بھارت سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات کریں اور علاقائی امن و استحکام کےلیے مل جل کر کام کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت اپنے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرینگے اور خطے کے امن ، استحکام اور ترقی کے لیے کشیدگی ختم کرینگے۔ دوسری جانب امریکانے کہا ہے کہ وہ بھارت پاکستان کی بات چیت کی حوصلہ افزائی کرے گاتا کہ دنوں ممالک کے درمیان تنائو کم کیا جاسکے کیونکہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشمیر مسئلے کو لیکر تنائو بڑھ گیا ہے۔ کے پی آئی کے مطابق کیرلہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد محکمہ خارجہ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ہمارا موقف پرانا ہے کہ بھارت پاکستان کو باہمی رشتے مضبوط کرنے کے علاوہ عملی طورپر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے،ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان  بات چیت کی حوصلہ افزائی کرینگے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تنائو کم ہوجائے۔
تازہ ترین