• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نےکشمیر پرجرات مندانہ مؤقف اختیار کیا،امیر عبداللہ فاروقی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے سینئر نائب صدر امیر عبداللہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جرات مندانہ مؤقف اختیار کرکے دنیا بھر کے سامنے بھارتی مظالم کو واضح کردیا، اقوام متحدہ اپنی قرارداد پر عمل پیرا ہوکر مقبوضہ کشمیر میں جلد از جلد ریفرنڈم کا انعقاد کرے،  وہ مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے اجلاس سے  خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت جنگ کی باتیں کررہا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین