• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برسلز (نمائندہ جنگ ) سابق صدر آصف علی زرداری کے مشیر خاص اختیار بیگ اپنے خصوصی دورے پر برسلز پہنچ گئے ہیں وہ آج برسلز سنٹر میں واقع پاکستان پیپلزپارٹی بلجیم کے سیکرٹریٹ میں رات 8بجے پیپلزپارٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی بلجیم کے قائم مقام صدر شیخ شکیل نے جنگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اختیار بیگ بلجیم میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کیلئے روٹ میپ دیں گے جس کے مطابق پارٹی کی تنظیم نو کرکے نئے سرے سے پارٹی عہدیدار بنائے جائیں گے۔ شیخ شکیل نے کہا کہ پی پی پی بلجیم نے ہمیشہ ہی پارٹی قوانین کی پاسداری کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے دوبارہ میدان میں آئے گی۔
تازہ ترین