• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دھمکیوں سے پاکستان کبھی مرعوب نہیں ہوگا، عبدالرزاق چوہدری

برمنگھم (پ ر) برمنگھم میں رہنے والے میرپور کے دینی و سیاسی رہنما عبدالرزاق چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد خودمختار ایٹمی ملک ہے۔ پاکستانی بھارتی گیدڑ بھبکیوں اور دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوںگے۔ بہادر مسلح افواج مادر وطن کے دفاع اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں جب کہ شکست جنگ کی باتیں کرنے والوں کا مقدر بنے گی۔ عبدالرزاق چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جارحانہ لب و لہجے میں پاکستان کو ننگی جارحیت کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، بھارت نے پاکستان پر جنگ اور آبی جارحیت مسلط کی تو ہماری فوج جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جب کہ افواج، حکومت اور عوام کی جانب سے بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب ملے گا۔
تازہ ترین