• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف چند مہینوں میں ہر محاذ پر کامیاب ہوئے ، عاصم نذیر

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی ) رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جس طرح سے حالیہ چند مہینوں میں سیاسی ،سفارتی ،معاشی اوردفاعی کامیابیاں حاصل کی ہیں یہ ان کی خداداد صلاحیتوں کا مظہر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 109 ر۔ب ورکشاپ میں 45 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے گورنمنٹ پرائمری سکول میں نئے کمروں کی تعمیر اور کھڑریانوالہ کی اضافی آبادی میں بجلی کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد خدمت ،دیانت ،عوامی بھلائی کے کاموں کے علاوہ جدید ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہے۔ایم پی اے رانا شعیب ادریس نے کہا کہ راتو ں رات وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والا کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔احتساب مارچ کرکے ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والے چاہتے ہیں کہ عدلیہ تمام فیصلے ان کی مرضی کے مطابق کرے۔
تازہ ترین