• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی افواج تحریک آزادی کشمیر کودبانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے،فردوس بیگ

عباسپور (نمائندہ جنگ )آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ زون کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردارفردوس بیگ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ظلم وستم اورکھلے عام انسانی حقوق کی پامالی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اقوام متحدہ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ بھارت جنوبی ایشاء میں ریاستی دہشت گردی کررہاہے اوربھارت کی فوج کے ہاتھ کشمیریوں کی فوج سے رنگے ہوئے ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کوشھیدکردیاگیاہے ہزاروں بھارت کی جیلوں میں قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں عزت ماآب خواتین کی عصمت دری بیلٹ گن کے زریعے انکی آنکھیں ضائع کی جارہی ہے اوردنیا کی بدترین انسانی حقوق کی پامالی کیجارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرایک عالمی بین الاقوامی مسئلہ ہے کشمیری قوم کی آزادی حق خوداردیت کامسئلہ ہے سترسے کشمیری عوام اپنے حق خوداریت کیلئے جدوجہدکرتے آرہے ہیں اوربھارت کی مسلح آٹھ لاکھ افواج کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کودبانے کیلئے سرتوڑکوشش کرنے کے باوجود بری طرح ناکام ہوگئی ہے اب بھارتی انتہاپسند حکمران آئے روز جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن بھارت یہ بھول چکاہے کہ جموں کشمیر کے عوام استحکام پاکستان اوردفاع پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیںسردارفردوس بیگ نے کہاکہ اگر بھارت نے پاکستان پرحملہ کرنے کی غلطی کی توجموں کشمیر کے عوام پاکستان مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گے اورپاکستان کی طرف میلی آنکھ کرکے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے اوربھارتی انتہا پسندوں اوربھارتی غاصب فوج کاقبرستان کشمیر کے پہاڑوں میں بناکررکھ دینگے۔سردارفردوس بیگ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر جب تک حل نہیں کیاجاتا بھارت اورپاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کاشدیدخطرہ موجودرہے گا۔بھارت نے برصغیرکی تقسیم کے بعد1947 ء کوریاست جموں کشمیر کے ایک بڑے حصے مقبوضہ وادی کشمیر پرجبری غیرآئینی غیرقانونی بلاجوازغاصبانہ قبضہ کررکھاہے اقوام متحدہ میں بھارت نے یہ وعدہ کیاتھا کہ جموں کشمیر کے عوام کوان کابنیادی حق حق خوداریت دیاجائے گاتاہم عرصہ سترسال گرزنے کے باوجود بھارت کشمیر کو خالی کرنے کیلئے تیارنہیں اورجموں کشمیر کے عوام عہدکرتے ہیں کہ جب تک مقبوضہ کشمیر سے آخری بھارتی فوجی نہیں نکل جاتااسوقت تک تحریک آزادی کشمیر کی جنگ جاری وساری رہے گی۔
تازہ ترین