• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کوملک بدر نہ کیا جائے ‘ احمد خان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے بیان میں افغان مہاجرین کو بلا جواز تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چار دہائی گزرنے کے باوجود افغان مہاجرین کو شہریت نہیں دی جا سکی انہوں نے کہا کہ افغان باشندے اپنے بھائیوں کی سرزمین پر آباد ہیں اور کسی قسم کی انتہا پسندی اور دہشت گردی میں ملوث نہیں انہوں نے کہا کہ1979میں مہاجرین کو مجاہدین کے نام سے پکارا جاتا تھا لیکن اب انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہو ںنے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن نہیں آتا مہاجرین کوملک بدر نہ کیا جائے۔
تازہ ترین