• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبائواجداد کی اراضی کے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتے ،بازئی قبائل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بازئی قبیلے کے معتبرین کا اجلاس ماسٹر سمیع اللہ بازئی کی صدارت میں ہوا،جس میں بازئی قبیلے کے حاجی نظام الدین کاکڑ،امان اللہ بازئی ایڈووکیٹ،تاج بازئی ایڈووکیٹ،نصیب اللہ بازئی،ڈاکٹر عبدالظاہر بازئی،ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کوئٹہ عصمت اللہ بازئی اور ڈسٹرکٹ ممبر حبیب الرحمٰن بازئی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں بازئی قبیلے کو درپیش مسائل ومشکلات پر تفصیلی غورکیا گیا،اجلاس میں بازئی قبیلے کی جائیدادوں پر قبضہ اور بازئی قبیلے کی اراضی پر آبادیاں قائم کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ  بد قسمتی سے بازئی قبیلے کی اراضی سے متعلق صوبائی اسمبلی کی قراردادوں کو بے وقعت سمجھنے کے ساتھ ہمارے پرامن جمہوری احتجاج کو بھی اہمیت نہیں دی جارہی ہے اور انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرنے کی بجائے محب وطن ، پرامن قبائل کے جذبات واحساسات کو ٹھیس پہنچانے کی کو شش کی جارہی ہے،اجلاس میں کہا گیا کہ بازئی قبائل ہزاروں سال کی شاندار وپرامن روایات کو برقراررکھتے ہوئے اپنے آبائو اجداد کی اراضیکے دفاع سے  غافل نہیں رہ سکتے،اجلاس میں صوبے کی  تمام قوم دوست،مذہبی وسیاسی قوتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سے بازئی قبیلے کی سیاسی واخلاقی حمایت کی اپیل کی گئی،اجلاس میں متفقہ طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لیویز ملازمین کی بھر تیوں میں جانبدرانہ رویہ کو بازئی قوم کی حق تلفی قرار دیا گیااور مطالبہ کیا گیاکہ جانبدارانہ لیویز آرڈرز منسوخ کر کے بی ایریا کے بازئی قبیلے میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے اجلاس میں گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج میں بازئی قبیلے کے نوجوانوں کی بھر پور شرکت کو قوم کا شعوری فیصلہ قرار دیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ اسمبلی کے سامنے بازئی قبیلے کے احتجاج کی اسمبلی نمائندگان کی جانب سے بھر پور اخلاقی تائید اسمبلی فلور پر سیاسی واخلاقی حمایت  حکومتی اداروں کی جانب سے بھر پور تعاون اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ودیگر تمام سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی لیڈروں اور بازئی قبیلے پر مشتمل کمیٹی کے قیام کوبازئی قبیلہ قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔
تازہ ترین