• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمی ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اور ڈائریکٹر لینڈ سمیت متعدد افسران کے تبادلے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی بدر جمیل نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اور ڈائریکٹر لینڈ سمیت متعدد افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ ایم سی بلدیہ عظمی کراچی کے دستخط سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ منیر احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا کر انہیں کے ایم سی سکیریٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے منیر احمد گزشتہ تقریبا 9 سال سے ڈائریکٹر اسٹیٹ کے عہدے پر تعینات تھے اور وہ متحدہ قومی مومنٹ لندن سیکریٹریٹ کے اہم رہنماء مصطقی عزیز آبادی کے بڑے بھائی ہیں ۔منیراحمد کی جگہ گریڈ 19 کے تسنیم احمد کو محکمہ ایچ آر ایم سے تبادلہ کر کے ڈائریکٹر اسٹیٹ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔جمیل احمد فاروقی کو سینئر ڈائریکٹرایچ آر ایم تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک روز قبل تسنیم احمد نے فزیکل ویریفیکیشن کے دوران 60 میں سے 30 گھوسٹ ملازمین کا سراغ لگایا تھا جن کا وجود نہ ہونے کے باوجود تنخواہ اور مراعات وصول کی جارہی تھیں جس پر ان کا تبادلہ کر دیا گیا۔زمین کے معاملات میں ملوث ہونے کے شبہ میں 3 ماہ تک حراست میں رہنے والے گریڈ 19 کے سابق ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی نجم الزماں کو میٹروپولیٹن کمشنر کی ہدایت پر ایک بار پھر ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 19 کے مختار حسین کو سینئر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور گریڈ 19 کے ہی رضا عباس رضوی کو سینئر ڈائریکٹر ایم یو سی ٹی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ جاوید رحیم کو سینئر ڈائریکٹر فوڈ اور تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے ظفر راجپوت کو ڈائریکٹر ایچ آر ایم تعینات کیا گیا ہے علاوہ ازیں ڈائریکٹر سفاری پارک خالد ہاشمی اور وہکل ڈیپارٹمنٹ کےایڈیشنل ڈائریکٹر تحسین احمد کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا کر سیکریٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےایک اور آرڈر میں گریڈ 19 کے افسر بشیر سدوزئی کو ڈئریکٹر انٹر پرائز اینڈ انوسمنٹ پروموشن تعینات کیا گیا ہے۔
تازہ ترین