• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے باکسنگ کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق پیش رفت سامنے آ گئی۔

اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وزیرِ کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب نے اعلان کیا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا باکسنگ کمپلیکس تعمیر کرے گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے کھلاڑی لاہور میں آ کر میچز کھیلیں گے جبکہ پنجاب کے کھلاڑی دیگر صوبوں میں میچز کھیلیں گے۔

ملک فیصل ایوب نے کہا کہ وفاق کے ساتھ مل کر صوبوں میں اسپورٹس یک جہتی کو فروغ دیں گے۔

وفاق کی جانب سے سیکریٹری آئی پی سی نے اسپورٹس کے امور پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

سیکریٹری آئی پی سی نے بتایا کہ فیصل آباد میں وفاق کی جانب سے اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا اور بنگلا دیش کے ساتھ اسپورٹس ریلیشن شپ کو وسعت دی جائے گی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ممالک میں میچز کھیلیں گے اور اسپورٹس وفود کے تبادلے ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید