• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندی گلیوں کا کلچر ختم کر نے میں عوام بھی ساتھ دیں،ملک محمدفیاض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ ڈسڑکٹ سائوتھ میں گندی گلیوں کے کلچر کے مکمل خاتمے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان کے تعاون کے بغیر مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنرآفاق سعید اور یوسی 12 کے چیئرمین حبیب حسن کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گندی گلیوں کی صفائی کے بعد وہاں سی سی فلورنگ کے جاری کام کے معائینے کے موقع پر کیا بلدیہ جنوبی انتظامیہ کیجانب سے گنجان آبادعلاقوںکی اندرونی گلیوں سے سینکڑوں ٹن کچرے اورملبے کے ڈھیروں کو صاف کرنے کے بعد اب سی سی فلورنگ کاکام تیزی سے جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر ڈسٹ بین بھی رکھے گئے ہیں چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہا کہ ہم عملی طورپرکام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارامقصد عوام کی بلاامتیازوتفریق خدمت کرناہے ۔
تازہ ترین