• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملکی حالات روز بروز نازک صورتحال سے دوچار ہو رہے ہیں۔ مشرقی سرحدیں کسی حد تک غیر محفوظ ہیں جبکہ حکومت پارلیمنٹ کا سہارا لے کر ہمدردی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ایسے حالات میں ملکی سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھتا جا رہا ہے اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف اپنی ’’میں نہ مانوں ہار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہے اور2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کر چکی ہے، جس سے حکمران جماعت کی تشویش میں اضافہ ہو چکا ہے۔ اب حکومت کو اپنی ساکھ بچانے کی فکر ہے حالانکہ حکومت کو پہلے ہی ڈلیور کرنا چاہئے تھا مگر بدقسمتی سے عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ سڑکیں بنانے سے عوام کی بھوک ختم نہیں ہو سکتی۔ اگر حکومتی جماعت کو اقتدار میں رہنا ہے تو اُسے دھرنا ناکام بنانے کی ترکیبوں سے ہٹ کر سوچنا ہو گا اور حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کی طرف توجہ دینا ہو گی۔
(عمران الحق)
imran_ul_haq@gmail.com

.
تازہ ترین