• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ڈاکٹرز کیخلاف سخت ترین انصباطی کارروائی کی سفارش

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈہاک پر بھرتی ہونیوالی دو لیڈی ڈاکٹروں انعم عبدالرشید اور ارم شبیر کے خلاف سخت ترین انصباطی کارروائی عمل میں لائی جائے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر زاہدہ سرور کی طرف سے تحریری رپورٹ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کو بھجی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں لیڈی ڈاکٹرز کئی بار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئی ہیں اور وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت کی مرتکب ہورہی ہیں ۔
تازہ ترین