• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے عالمی ملٹری پٹرولنگ مشق میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

لندن/اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کی افواج نے اقوامِ عالم کے درمیان ایک بارپھراپنالوہامنواتے ہوئے سالانہ عالمی ملٹری پٹرولنگ ایکسرسائز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔برطانوی ریاست ویلز میں ہونے والی ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے نام سے ہونے والی مشقوں میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کرلیا ہے۔کیمبرین پٹرول کا شمار دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں ہوتا ہے جس میں حصہ لینے والے فوجیوں کو مشکل ترین حالات میں انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنے کی مشقیں کرنا ہوتی ہیں۔ویلز آرمی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سرِ فہرست رہا۔ ہر سال یہ پہلے سے زیادہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
تازہ ترین