• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القاعدہ جنوبی ایشیا کے چار اہم دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کےکائونٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ جنوبی ایشیا کے چار اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔جمعے کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ذکریا، مظفر عاشق، نور اور معیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔اور وہ افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، چار گرنیڈ، جدید اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔پریس کانفرنس میں ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ مذکورہ گرفتا دہشت گردوں میں ، نور خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر ہے، تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس نے اب تک 50سے زائد خودکش جیکٹیں بنا چکا ہے، دہشت گرد معیز شہر میںفرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث تھا اور ٹارگٹ کلرز کی ہر طرح کی معاونت بھی کرتا تھا۔گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش میںیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرفتار مظفر عاشق شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں اور دکانداروں سےزبردستی چندہ وصول کرکےالقائدہ جنوبی ایشیاء کے ذمہ داروں کو بھجواتا تھاجبکہ گرفتار ذکریا عرف مایا جنوبی وزیرستان میں فوجیوں پر حملے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔جنید شیخ نے پریس کانفرنس میںمزید بتایا ہے کہ گرفتارچاروں دہشت گردوں نے شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے منصوبے بھی بنارکھے تھے تاہ سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔
تازہ ترین