• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری:کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

ڈگری (نامہ نگار) قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور ہیومن رائٹس کمیشن کے زیر اہتمام اتوار کو ڈگری پریس کلب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے سلسلے میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء ڈگری کے مرکزی محمدی چوک پہنچے تو مقررین نے خطاب کیا جن میں ڈگری کے ایم پی اے میر حاجی حیات خان تالپور کے صاحبزادے اور ضلع کو نسل میر پور خاص کے وائس چیرمین میر حاجی احمد خان تالپور پی پی کے تعلقہ جنرل سکریڑی رئیس زنوں خان نوحانی رئیس اعظم خان نوحانی عوامی تحریک کے فرحان منہاج، قومی عوامی تحریک کے ارباب نوحانی قومی کمیشن کے ضلعی صدر پریم راٹھور جنرل سکریڑی شمائلہ سمیجو عمران رشید اور صحافی سید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی سطح پر کوشش کرے۔ریلی میں خواتین اور مردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی میں ڈگری ٹائون کمیٹی کے وائس چیرمین بابو محمد حنیف آرائیں اسسٹنٹ مختیار کار ایاز شالمانی ڈگری پریس کلب کے سر پرست اعلی اشفاق احمد اشفی حاجی افتخار احمد رانا نصیر احمد قریشی عامر بن اصغر توفیق سردار محمد علی ہاشمی بشیر شاہ  سمیت سیاسی وسماجی رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین