• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں مگر ہمارے ملک میں مستقبل کے اِن معماروں میں سے اکثر و بیشتر کو بچپن ہی میں محنت مزدوری پر لگا کر قوم کا مستقبل تاریک بنانے کی داغ بیل رکھ دی جاتی ہے۔ پاکستان میں غربت کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے غریب والدین بچوں کو اسکول میں داخل کروانے کی بجائے مختلف بھٹوں، ہوٹلوں اور ورکشاپوں پر کام کے لئے لگا دیتے ہیں جس سے ان بچوں کا مستقبل تاریک ہو کر رہ جاتا ہے۔ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات بھی ناکافی ہیں۔ صوبائی حکومتوں کو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل بنانا ہو گا جس سے ملک میں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا جا سکے۔ حکومت کو ایسے تعلیمی ادارے بنانا ہوں گے جہاں بچے تعلیم حاصل کرنے کیساتھ ساتھ فنی تربیت بھی حاصل کریں تاکہ وہ گھر چلانے میں اپنے والدین کا ساتھ بھی دے سکیں۔
(مصباح شہزاد)
misbah875@gmail.com

.
تازہ ترین