• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ریاض نے قائداعظم ریذیڈنسی کو پروقار شایان شان بنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (حنیف خالد) بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض حسین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ریذیڈنسی کراچی وزیر مینشن اپنے خرچے پر مرمت تزئین و آرائش کرکے اسے پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کیلئے شایان شان بنانے کی پیش کش کی ہے جس پر کروڑوںروپے لاگت کا تخمینہ ہے اس کیلئے وہ 5 سال کیلئے یہ وزیر مینشن ان کے حوالے کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ ملک ریاض حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہو یا چین یورپ یا دنیا کا کوئی بھی مہذب ملک اور روایات کی حامل قوم اپنے فائونڈنگ فادرز (FOUNDING FATHERS) کی اقامت گاہوں، دفاتر ان کے زیراستعمال رہنے والی ہر قسم کی اشیاء کو قومی ورثے کے طور پر حفاظت کرتی ہے۔ انہوں نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی صدر چیئرمین مائوزے تنگ و امریکی دارالحکومت میں امریکہ کے بانی صدر جارج واشنگٹن کی ریذیڈنسی کو دیکھا وہ اس قدر توقیر واحترام سے تزئین شدہ ہے کہ انہوں نے دل ہی دل میں عہد کر لیا کہ وہ بانی پاکستان کی کراچی ریذیڈنسی کی موجودہ حالت زار کو اپنی جیب سے کروڑوں روپے خرچ کرکے پاکستانی قوم کیلئے ہی نہیں غیر ملکی مہمانوں کیلئے قابل دید باوقار قومی ورثہ بنائیں گے اگست 2016 کی کراچی میں ہونے والی بارشوں سے قائداعظم ریذیڈنسی میں پانی داخل ہوگیا جس نے ریذیڈنسی کو خستہ حال بنا ڈالا قوم نے 11 ستمبر 2016ء کو بانی پاکستان کی 68 برسی تو منائی مگر قائداعظم کی کراچی ریذیڈنسی کو شایان شان آج تک نہیں بنایا گیا قائداعظم محمد علی جناح کی ریذیڈنسی کو جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک امریکہ کے بانی صدر جارج واشنگٹن اور امریک کے دوسرے فور فادرز (FORE FATHERS) فائونڈر فادرز (FOUNDING FATHERS) کی عمارات کی طرح پرشکوہ بنانے کا خواب ہے حکومت کی اجازت سے وہ سارا خرچہ چاہے کروڑوں کا ہو وہ خود کریں گے ملک ریاض حسین نے کہا کہ 13 اگست 2016ء کو انہوں نے ٹی وی پر یہ سنا کہ قائداعظم جس عمارت میں پیدا ہوئے وہ بے حد خستہ حالت میں ہے زیارت کو دہشت گردوں نے 14 جون 2013 کو جلا کر تباہ کیا مگر 14 اگست 2014ء کو وزیراعظم نواز شریف نے قائداعظم ریذیڈنسی زیارت کو سو فیصد اوریجنل بنوا کر اس کا افتتاح کیا ملک ریاض حسین نے حکومت پاکستان سے استدعا کی ہے کہ قائداعظم ریذیڈنسی کراچی کو بانی پاکستان کے شایان شان بنانے کے ان کے خواب ان کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اجازت عنایت کرے وہ وزیر مینشن کراچی کی قائداعظم کی رہائش گاہ کو اسی طرح نفیس کام کرا کر بہال کریں گے لاکھوں سیاح محسوس کریں گے کہ بانی پاکستان بھی ابھی وزیر مینشن سے نکل کر باہر گئے ہیں اور کسی بھی وقت اپنی رہائش گاہ واپس آجائیں گے اس حساس کام کیلئے 5 سال کیلئے وزیر مینشن تعمیر ومرمت تزئین وآرائش اور سوفیصد بحالی کا کام مکمل کرنے کیلئے ان کے کنٹرول میں دے دی جائے۔
تازہ ترین