• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںپہلے روز شدید مندی، 439 پوائنٹس کم ہوگئے

کراچی ( ا سٹاف رپورٹر) ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز بھی مندی سے ہوا اور  100انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح سے نیچے گرگیا اور 4بالائی حد کی کمی سے 40800 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 80ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کاحجم 84 کھرب سے کم ہوکر 83 کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پیر کو اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی دباو ٔکا شکار رہی اور بازار حصص کی سرگرمیوں میں کمی کا رجحان غالب رہا ۔ کاروبار کے دوران بعض اسٹاکٹس میں فروخت کا دبائو بھی دیکھا گیا جس کی وجہ سے کاروباری لین دین گذشتہ ہفتے کے آخری روز کی نسبت 25 کروڑ شیئرز گھٹ گیا ۔ پیر کو کاروبارکے اختتام پر 100انڈیکس میں 439.40پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے  100 انڈیکس 41291.43پوائنٹس سے کم ہوکر 40825.03 پوائنٹس پرآگیااسی طرح  30 انڈیکس 192.27 پوائنٹس کی کمی سے22297.20 پوائنٹس اورآل شیئرزانڈیکس 28519.79پوائنٹس سے گھٹ کر 28247.14پوائنٹس پربندہوا۔پیرکے روز مارکیٹ کے سرمائے میں 80 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ 23 ہزار 507 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 84 کھرب 29 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ 97 ہزار 741 روپے سے کم ہوکر 83 کھرب 48 ارب 90 کروڑ 55 لاکھ 74 ہزار 234 روپے رہ گیا۔پیر کومارکیٹ میں 27 کروڑ 79 لاکھ 25 ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ 52 کروڑ 95 لاکھ 33 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 16 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز مجموعی طورپر 440 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 71کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ، 348 میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب 3 کروڑ 52 لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2 کروڑ 14 لاکھ،پی آئی اے ایک کروڑ 15 لاکھ،دوست اسٹیل ایک کروڑ 12 لاکھ اوردیوان موٹرز ایک کروڑ 12 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیں اتار چڑھاؤ کے اعتبارسے یونی لیورفوڈز کے بھاؤمیں 192 روپے اورنیسلے پاکستان کے بھاؤمیں 99 روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھاؤمیں 100.37 روپے اوررفحان میظ کے بھاؤمیں 100 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ۔
تازہ ترین