• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر علی کو نیوزی لینڈ میں بطور اوپنر کھلانا چاہیے، سکندربخت

کراچی ( جنگ نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگر اظہر علی کو اوپنر بنا دیا ہے تو انہیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں میزبان سید یحٰی حسینی کو انٹرویو دیتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ سمیع اسلم اور اظہر علی دونوں کو اگلی سیریز میں بھی برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیسرے اوپنر کو بھی ساتھ لیجانا چاہیے، اب دیکھنا ہے کہ سلیکٹرز کس کو منتخب کرتے ہیں۔ سکندر بخت کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ، شان مسعود اور احمد شہزاد کو ڈومیسٹک میں کھلانا اچھا فیصلہ ہے، سلیکشن کمیٹی نے انہیں تینوں اوپنرز میں سے کسی ایک کھلاڑی کو منتخب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کا یو اے ای میں بیٹھنا کسی المیے سے کم نہیں ،انہیں ڈومیسٹک میں کھلاڑیوں کو کارکردگی کو جانچنا چاہیے، سکندر بخت نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ میں پسند نا پسند ہمیشہ سے چلی آرہی ہے لیکن پسند ایسی ہو جس کی کارکردگی نظر آئے، کسی نئے لڑکے کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں اوپنر کی حیثیت سے کھلانا اس کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
تازہ ترین