• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوتوالی میں خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر)  اندرون شہر کوتوالی کوٹلہ خام میں مسلح شخص نے خاتون سے اسلحہ کی نوک پر پرس چھین لیا تاہم پولیس نے خاتون اور اہل علاقہ کے شور مچانے پر ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے چھینا گیا پرس اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا گیا ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کے مطابق گزشتہ روز دوران گشت اہل علاقہ چور چور کا شور مچارہے تھے جبکہ اس دوران ایک پردہ نشین خاتون نے اسے بتایا کہ ایک مسلح شخص اس سے اسلحہ کی نوک پر پرس چھین کر فرار ہوگیا پرس میں اڑھائی ہزار کی نقدی اور دیگر دستاویزات تھیں  ایس ایچ او کے مطابق اطلاع پر انہوں نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے چھینا گیا پرس اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نے پوچھنے پر اپنا نام عمر فاروق ولد عمر سخی بتلایا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ برآمد ہونے والا پرس اور نقدی متاثرہ خاتون کے حوالے کردی گئی ۔
تازہ ترین