• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر این سی ایچ ڈی اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) این سی ایچ ڈی کی جانب سے بند اسکولوں میں تدریسی عمل چلانے والے ادارے کے اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور ناانصافیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں ماہانہ تنخواہ صرف 5ہزارروپے دی جاتی ہے جو اس مہنگائی کے دور میں ہمارےساتھ سراسر ناانصافی ہے جبکہ ایک عام مزدور کی ماہانہ تنخواہ کم سے کم 14ہزار روپے ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فوری ازالہ کیا جائے اور این سی ایچ ڈی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
تازہ ترین