• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد بند کرنے کےاعلان کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے  فل بنچ  تشکیل دےدیا ہے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے  درخواست کی سماعت کیلئے تین بنچ تشکیل دیا ہے  اور بنچ 26 اکتوبر سے درخواست پر سماعت کا آغاز کرے گا. لاہور ہائیکورٹ کے  سینئر ترین جج کے شاہد حمید ڈار بنچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ  بنچ  کے دیگر دو ارکان میں جسٹس انوارالحق اور قاسم خان شامل ہیں۔ مقامی شہری عاطف ستار نے  عمران خان کے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد بند کرنے سے روکا جائے کیونکہ احتجاج کے نام پر شہریوں کی آزادی کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین