• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے،حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے ان پر مظالم ڈھارہا ہے ، ہم جنگ کے خلاف ہیں ،اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ملک کی تمام اقلیتیں ، عوام اور پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔ سانحہ کوئٹہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ بلوچستان میں حالات خراب کرنے کے پیچھے را، سی آئی سے اور موساد کا گٹھ جوڑ موجود ہے ۔ چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے شراب کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا ہے ۔حکمران بھارت سے دوستی کے نام پر ذاتی دوستیاں نہ بنائیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت منگل کے روز ادارہ نور حق میں آل پاکستان پارٹیز اینڈ چرچز کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ، شراب خانوں کی بندش کے لیے اور شراب کے کاروبار کے خلاف اور سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے متفقہ طورپر قراردادیں منظور کی گئیں ۔جبکہ نظامت کے فرائض نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز نے انجام دیے ۔کانفرنس سے جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ، پادری محسن ، پادری افض بھٹی ،مسیحی عوامی پارٹی کے رہنما پادری یونس خان ، ہیون گوسپل اسمبلیز پاکستان کے رہمنا پادری محبوب خان ،جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے رہنما سموئل نذیر، پاکستان منارٹی الائنس کے سکریٹری ،ریفا پینتی کاسٹل چرچ پاسٹر شمیم افضل،جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے رہنما سلیم مائیکل ،پاکستان ہندو کونسل کے رہنما راجہ آسر مل منگلانی ،جی پی سی آئی چرچ کراچی پادری انتھونی جانسن ، چیئرمین مسیحی عوامی پارٹی سلامت ایم کھوکھر،چیئرمین کرسچن ڈیموکریٹک آف پاکستان نعیم الزماں کھوکھر،پادری امجد فاروق ،دی میتھوڈیسک پاکستان پادری جارج گِل ،شہری سی بی ای پرویز بھٹی،یونٹی ان کراسٹ چرچ پادری ڈیوڈ غلام ،پاکستان ہندو فورم کے صدر ڈاکٹر جے پال چھابریا،پادری جمیل گِل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح سے عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی رو ح کے مطابق عمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت یہ بھرپور کانفرنس ملک کی تمام اقلیتیوں کی کانفرنس ہے اور ہم سب نے مل کر بھارت کے مظالم کی مذمت کی ہے مکمل اظہار یکجتی کا اظہا ر کیا ہے اور پوری قوت کے ساتھ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔
تازہ ترین