• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کلبز ہاکی، پاک پی ڈبلیو ڈی کی بڑی فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبدالستار ایدھی ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں جاری آل کراچی انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں منگل کو راجپوت ہاکی کلب نے محمد علی ہاکی کلب کو 5-2سے شکست دیدی۔ غلامان عباس کلب نے ٹیلی کام ہاکی کلب کو9-0 گول سے مات دی، پاک پی ڈبلیو ڈی نے کورنگی اکیڈمی کو 22-1 سے ہرادیا۔ فرید منصور اور عبداللہ چانڈیو نے ڈبل ہیٹ ٹرکس بنائیں۔ عمران اور انس صدیقی نے ہیٹ ٹر ک کیں۔ اقبال الیون نے ناظم آباد ہاکی کلب کو2-1 سے شکست دیدی۔ پولیس بوائز نے فیڈرل اسپورٹس کو7-0 سے قابو کرلیا، محمود الیون نے وائی ایم سی اے کو6-1 سے زیر کرلیا، یونائیٹڈ جیمخانہ کوپاک کیپیٹل کی ٹیم کے خلاف واک اوور مل گیا۔
تازہ ترین