• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے کوچز کوگریڈ17دیا جائے ٗ سید راشد رضا

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میںتعینات مختلف کھیلوں کے کوچز کا اجلاس سید راشد رضاسینئر کرکٹ کوچ کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں بلوچستان کے کوچز کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید راشد رضا نے کہا کہ بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں میں کوچز گریڈ17 میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں کوچزگریڈ16 میں تعینات ہیں جبکہ ان مزید ترقی کی تمام راہیں مسدود کر دی گئی ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں کوچز گریڈ 17 ٗ سینئر کوچز گریڈ18اور بعد ازیںاسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور بعد ازیں ڈائریکٹر کی پوسٹ تک تعینات ہیں جبکہ بلوچستان میں اس کے برعکس کوچز گریڈ16تک محدود رکھا گیا ہے جو صوبے کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں لائحہ عمل مرتب کریں گے اورتمام متعلقہ سیکرٹریز ٗ صوبائی وزیر کھیل ٗ چیف سیکرٹری اور وزیراعلیٰ سے مذکورہ مسائل کے سلسلے میں وفد کی صورت میں ملاقات کریں گے اور انہیں بلوچستان کوچز کو درپیش مسائل اور صوبے میں کھیلوں کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے متعلق آگاہ کریں گے انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کوچز کیلئے نہ ہی گرانٹ مختص کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے مذکورہ سامان مہیا کیا گیا ہے جبکہ فیلڈ ورک ہونے کے باوجود انہیں سفری سہولیات بھی مہیا نہیں کی گئی ہیں جو صوبے میں کھیلوں کی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
تازہ ترین