• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں میں 100سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، ینگ ڈاکٹرز

 کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی ’پرزور الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ رات کو پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد اور دوسری علاج معالجہ فراہم کرنے میں ڈاکٹروں نے جس طرح اپنی فرائض سرانجام دیئے وہ قابل تعریف ہے۔کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں 100سے  زیادہ مریضوں کا اطمینان بخش علاج کیا گیا۔اگر کل رات جیسی سیکورٹی آئندہ بھی  سرکاری ہسپتالوں  کو فراہم کی جاتی رہے  تو بلوچستان کے ڈاکٹرز ہر قسم کے زخمیوں کا علاج اطمینان بخش طریقے سے کر سکتے ہیں۔بلوچستان کے  ہسپتالوں میں  ڈاکٹرز گرشتہ  رات سے  اب تک 24 گھنٹے کسی آرام کے بغیر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔رات سے لے کر دوپہر2 بجے تک زخمیوں کا آپریشن  کرتے رہے اور ساتھ  وی پی آئی پیز کو  وزٹ کرانے میں لگے رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری مزید  یہ کوشش ہو گی کہ سرکاری ہسپتالوں  کو اس حد تک بحال کر سکے کہ بلوچستان کے عوام  کا  سرکاری ہسپتالوں پر  اعتماد بحال ہو سکے۔اور عوام پرائیوٹ ہسپتالوں کے بجائے اعتماد کے ساتھ سرکاری  ہسپتالوں کا ’رخ کر سکے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوںمیں مناسب سہولیات،سیکورٹی مہیاء کی جائے۔تو ہمارے  سرکاری  ہسپتال بڑے سے بڑے پرائیویٹ ہسپتال سے بہتر ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین