• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جیو نیوز کے نمائندے افضل ندیم ڈوگر کے والد انتقال کرگئے، قرآن خوانی جمعے کو لودھراں میں ہوگی

لودھراں( نمائندہ جنگ)کراچی میں جیو نیوز کے نمائندہ افضل ندیم ڈوگر کے والدحاجی وزیر احمد ڈوگرانتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ نواحی علاقہ باہمنی والا میں ادا کی گئی، جس میں  علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات اورمعززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے بعد حاجی وزیر احمد ڈوگرکو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،ان کے ایصال ثواب کے لئےقرآن خوانی جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے  لودھراں کے نواحی علاقے کیجامع مسجدباہمنی والا میں ہوگی۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے افضل ندیم ڈوگر کے والد حاجی وزیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تازہ ترین