• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،کراچی کے نئے چیف کمشنروں اور کمشنروں نے عہدے سنبھال لئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر 21 کے سینئر عہدیدار سجاد حیدر خان نے چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا عہدہ سنبھال لیا ہے اسی بنیادی سکیل کے عہدیدار نوشاد علی خان نے چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا عہدہ چھوڑ کر چیف کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد کی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں بنیادی سکیل نمبر 20 کے آئی آر سروس کے عہدیدار محمد اقبال احمد نے ایف بی آر کے قانونی چارہ جوئی منیجمنٹ کے چیف کا چارج لے لیا ہے بدرالدین احمد قریشی بنیادی سکیل نمبر 19 نے کمشنر آئی آر زون IIIکراچی لارج ٹیکس پیئرز یونٹ بن گئے ہیں مسعود جہانگیر بنیادی سکیل نمبر 19 نے کراچی لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی زون IIIکے کمشنر آئی آر کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں فریدون اکرم شیخ بنیادی سکیل نمبر 19 آئی آر ایس نے سیکرٹری منیجمنٹ ایف بی آر کا چارج لے لیا ہے وسیم حیات باجوہ نے سیکرٹری ایف بی آر منیجمنٹ کا چارج خالی کر کے سیکرٹری پروجیکٹس ایف بی آر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
تازہ ترین