• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ تشدد کی وارداتوں میں 70فیصد اضافہ

اسلام آباد(زاہد گشکوری)صوبہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ تشدد کی وارداتوں میں گزشتہ دو برس کے مقابلے میں رواں برس 70فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔گزشتہ دس ماہ کے دوران 200دہشتگردانہ واقعات وقوع پزیر ہوئے جن میں 325افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ان واقعات و سانحات میں لشکر جھنگوی اور اس سے الگ ہوجانے والے گروہ ملوث تھے۔ بلوچستان میں گزشتہ ایک عشرے میں دودرجن سے زائد کالعدم تنظیمیں سرگرم عمل رہی ہیں جن میں لشکر جھنگوی نے اس شورش زدہ صوبے میں بالخصوص اپنی جڑیں گہری کر لیں۔ سرکاری دستاویزات اور اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو برس یعنی 2014اور 2015 کے مقابلے میں  رواں برس 70فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔لشکر جھنگوی کے دودرجن انتہائی مطلوب کمانڈر اسلامک اسٹیٹ (داعش) ، لشکر جھنگوی العالمی، جنداللہ، یا جنود الحفظہ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ انہی کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان مہلک و تباہ کن واقعات میں یہی لوگ ملوث ہیں یہ واقعات جنہوں نے صوبہ بلوچستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔
تازہ ترین