• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ پر وکلا کا سوگ، عدالتی بائیکاٹ، ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بار کونسل کی جانب سے سانحہ کوئٹہ پر ایک روزہ سوگ کے اعلان کے بعد وکلا برادری سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل، سندھ ہائیکورٹ بار، سندھ بار کونسل اور کراچی بار کی جانب سے سانحہ کوئٹہ پر سوگ کے سلسلے میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر،سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اہم مقدمات کی سماعت ججز نے اپنے چیمبر میں کی، کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے باعث وکلا برادری کی جانب سے سانحہ کوئٹہ پر سوگ میں سندھ ہائی کورٹ سمیت کراچی کی تمام ماتحت عدالتوں میں عدالتی امور معطل رہے ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تمام بورڈ ڈسچارج کردیئے،سوگ کے باعث وکلامقدمات کی سماعت کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی،اہم مقدمات کی سماعت ججز نے اپنے چیمبر میں کی، وکیل رہنما نعیم قریشی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ انتہائی افسوسناک ہےوکلاءبرادری اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے،جنرل سیکریٹری کراچی بار حق نواز تالپور کا کہنا تھا کہ حکومت سیکیورٹی کی فراہمی کے صرف دعوے کرتی رہی ہےلیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا، وکلا برادری کا کہنا ہے کہ اس کھلی دہشت گردی کے خلاف وکلا سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں، عدالتی امور معطل رہنے کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین