• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھائی گلہ بازار میں آگ لگنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار

کھائی گلہ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (NAP) کے سابق صدر اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار لیاقت حیات نے کھائی گلہ بازار میں آگ لگنے کے وقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے م تاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی داد رسی کی جائے۔ غریب آدمی کا چولہا بند ہوگیا ہے یہ لوگ روز کماتے اور روز کھاتے تھے۔ چند ماہ قبل بھی بازار میں آگ لگی تھی مگر ان لوگوں کی مدد نہ ہو سکی لہٰذا ایک تو متاثرین کی مدد کی جائے اور دوسرا فائربریگیڈ کی گاڑی مہیا کی جائے جو مستقل یہاں پر موجود ہو۔ لوگوں نے پہلے بھی مطالبہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔ انہوں نے کھائی گلہ کے سماجی سیاسی رہنمائوں کو دعوت دی ہے کہ وہ کھائی گلہ کے مسائل پر مل بیٹھیں تاکہ ان سارے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنایا جا سکے۔ کھائی گلہ سے چک روڈ کے حوالے سے بھی گردش کرنے والی خبریں ہوائی ہیں۔ دو کلو میٹر روڈ کی خوشخبری بھی محض طفل تسلی ہی ہے۔ چونکہ ایک ماہ کے بعد چینی کمپنیاں واپس جارہی ہیں۔ پراجیکٹ ختم ہو رہا ہے۔ اس لئے لگتا یہ ہے کہ آئندہ چھ ماہ تک لوگ اسی ٹوٹی پوٹی سڑک پر سفر کرتے رہیں گے۔ اس لئے لوگوںکو حق مانگنے کیلئے لڑنا ہوگا ہے۔
تازہ ترین