• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام علاقوں میں بلاامتیاز و تفریق ترقیاتی کام کرائے جائینگے،ڈپٹی میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز و تفریق ترقیاتی کام کرائے جائیں گے ہمارا مقصد شہریوں کی خدمت ہے اور انہی کاموں کے لئے ہمیں منتخب کیا گیا ہے گزشتہ کئی برسوں سے بلدیاتی قیادت نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں مسائل کے انبار ہیں جنہیں بتدریج ختم کیا جائے گا یہ بات انہوں نے یوسی چیئرمین فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے مختلف علاقوں سے منتخب ہونے والے یوسی چیئرمینز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے ڈپٹی میئر کے دفتر میں ان سے ملاقات کی، اس موقع پر سٹی کونسل میں قائد حزب اقتدار اسلم آفریدی ، مختلف یوسی کمیٹیوں کے چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین بھی موجود تھیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی، سیوریج اور کچرا اٹھانے کے مسائل سب سے نمایاں ہیں جس کی وجہ سے کراچی کی خوبصورتی اور سڑکوں کی حالت خراب ہو رہی ہیں ، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ سٹی کونسل میں کمیٹیوں کی تشکیل کا کام مکمل ہوچکا ہے اور کونسل میں موجود مختلف پارٹیوں کے نمائندوں سے اس حوالے سے گفتگو کی جاچکی ہے اور جلد ہی کونسل کا اجلاس بلوا کر کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کیا جائے گا ایک خودمختار کونسل میں شہری مسائل کو پیش کیا جائے گا اور تمام ممبران کے مشوروں سے ہی فیصلے کئے جائیں گے ، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے لئے اسپیشل ترقیاتی پیکیج کے تحت ہزارہ ٹائون سے واجد ٹائون تک 8 انچ کی پانی کی لائن ڈالی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین