ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے ریمارکس دیے ہیں کہ آج اگر زرتاج گل پیش ہوتیں تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیتے۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف درج مقدمات پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں؟ ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں۔
وکیل صفائی نے کہا کہ زرتاج گل کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، اگلی سماعت پر پیش ہوں گی۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات درج ہیں۔