• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور امریکا کے صدور کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو نہیں ہوئی: چینی وزارت خارجہ



چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے صدور کے درمیان حالیہ دنوں میں ٹیلی فونک گفتگو نہیں ہوئی۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر کوئی مذاکرات اور مشاورت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں چینی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کا دعویٰ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید