وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر ورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے۔
ایک بیان میں ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کا عالمی دن ہمارے اندر شعور بیدار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، حفاظت اور صحت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ورکرز کی عزت، صحت، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔