• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مور کے بچے لے جانے والے 2ملزمان گرفتار،15ہزار روپے جرمانہ

اسلام کوٹ(رپورٹ:۔عبدالغنی بجیر)تھر کول بلاک 2پر کام کرنے والے2 مزدور اختیار علی ماچھی،اور محمد اسماعیل غیر قانونی طور مور کے بچوں کو لے جا رہے تھےکہ گاؤں تھاریو ہالیپوٹہ کی پولیس چیک پوسٹ پر وائلڈ لائف کے ا ہلکا ر وں نے مور کے پانچ بچوں سمیت انہیں گرفتار کر لیا ۔دونوں ملزمان کا رہائشی تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے۔اس ضمن میں وائلڈ لائف کے ضلعی آفیسر اشفاق میمن نے بتایا کہ دونوں ملزمان پر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔دوسری جانب مائننگ کمپنی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان سے کمپنی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
تازہ ترین