• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلز کامرس کالج ووکیشنل سکول کی بالائی منزل کے2کمروں پرمشتمل

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گرلز کامرس کالج ایک ووکیشنل سکول کی بالائی منزل کے 2کمروں پرمشتمل ہے اس کالج کی طالبات کا نتیجہ سو فیصد ہے کالج کی طالبات کیلئے گراؤنڈ لائبیریری ، امتحانی ہال بھی نہیں فرنیچر بھی برائے نامہے ، اس مثالی کالج کے طالبات نے سب سے زیادہ وظائف حاصل کرنے کا بھی اعزا ز حاصل کیا ہے پرنسپل نصرت شاہین نے بتایا کہ یہ ضلع کا واحد گرلز کامرس کالج ہے جہاں سے صرف ڈی کام اور آئی کام کی کلاسیں ہوتی تھیں مگر اب یہاں بی کام کی کلاسیں بھی شروع کردی گئی ہیں 200سے زائد طالبات کیلئے کم ازکم 6کمرے درکار ہیں مگرہمارے پاس صرف2کمرے ہیں،ڈی سی اوگوجرانوالہ عامرجان کودرخواست دی ہے کہ کالج کیلئے نئی جگہ اورنئی عمارت دی جائے ۔
تازہ ترین