• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24ویں آئینی ترمیم سےحکمران کرپشن چھپانا چاہتے ہیں:وجاہت حسین

گجرات(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ 24ویں آئینی ترمیم سے حکمران اپنی کرپشن کو چھپانا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر پوری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ پانامہ لیکس کا فیصلہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور حکمرانوں کا سورج ڈوبنے والا ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے چرچے دنیا بھر میں پھیل چکے ہیں ۔
تازہ ترین