• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے وسیم اختر کو کام کرنے دیا جائے،ایم کیو ایم لندن

لندن( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے میئر کراچی وسیم اختر سے کہاہے کہ وہ شہرکے ترقیاتی کاموں کو ہرقسم کی سیاست سے علیحدہ رکھیں اور ایم کیوایم سے نکالے گئے افراد سے کوئی تعلق نہ رکھیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ قائد تحریک  نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے میئرکراچی وسیم اختر کو کام کرنے دیا جائے اور ان کے کاموں اوردوروں کے دوران کسی قسم کا احتجاج نہ کیاجائے۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے تمام ارکان سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی کو قائد تحریک  کے نام پرایوانوں کی رکنیت ملی ہے ، ان کی الیکشن مہم کے دوران قائد تحریک  نے سیکڑوں خطابات کئے ، قائد تحریک کی اپیل پر عوام نے کروڑوں روپے کے عطیات ان کی الیکشن مہم پرخرچ کیے اوران کی اسمبلیوں اورسینیٹ کی رکنیت قائد تحریک اورعوام کی امانت ہے ۔
تازہ ترین