• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ادارے فعال،وزارت لائیوسٹاک میں تبدیلیوں کاحتمی فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزارت لائیوسٹاک پنجاب نے بلدیاتی ادارے فعال ہونے  کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا ہے، حکومت کی مرتب کردہ ٹرانسفر پالیسی کے مطابق ہوم ٹاؤنز میں تعینات افسران کوفوری تبدیل کیا جائے گا، اس کے علاوہ تین سال سے ایک جگہ پر تعینات افسران کوفوری طورپر نئی جگہ پر تعینات کیاجائے گا ،اس حوالے سے سفارشی افسران کی فہرستیں بھی تیار کی جارہی ہیں جن کو میرٹ کی بنیاد پر تبدیل کیا جائے گا ،ترقیوں کے سلسلے بھی میرٹ پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،تجربے اور صلاحیت کے مطابق ترقیاں دی جائیں گئیں، اس سلسلے میں فہرستیں کافی حدتک تیار کرلی گئیں ہیں ،جن پر عمل درآمد 7 دسمبر2016 ء سے کیا جائے گا ۔
تازہ ترین