• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبانے کےباوجود اسلام قوت پکڑ رہاہے‘سیدزکریا

فیصل آباد(خبر نگارخصوصی)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیرمخدوم زادہ سید محمد زکریا نے پی پی 71گلفشاں کالونی، پی پی 67مدینہ ٹاؤن میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان کی سیاست مستقبل میں صرف دو سوچوں کے درمیان ہوگی۔ ایک صف میں سیکولر قوتیں ہونگی جبکہ دوسری صف میں اسلام پسند کھڑے ہوں گے،مستقبل اسلام کا ہے پوری دنیا میں اسلام کو دبانے کے باوجود اسلام قوت پکڑ رہا ہے اور پاکستان میں بھی انشاء اللہ اسلام پسند ہی کامیاب ہوں گے۔
تازہ ترین