• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور : محکمہ جنگلات کی زمین سے قبضے ختم کرانے کیلئے کارروائی

شکارپور (نامہ نگار) محمد عمر جیہو کی جانب سےغیرقانونی قبضوں کے خلاف داخل   کرائی گئی درخواست پر ہائیکورٹ لاڑکانہ بنچ کےمحکمہ جنگلات کی زمین پر کئے گئے غیر قانونی قبضے ختم کرانے کے احکامات پر کارروائی کی گئی۔اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے عملداروں،ریونیو عملداروں، ڈی ایف او محمد علی انڑ، مختار کار گڑھی یاسین سمیع اللہ خان پٹھان نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مدیجی کے قریب آٹھ ہزار محکمہ جنگلات کی زمین پر بااثر افراد کی جانب سے محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضے کرکے اپنے بنگلےاور گھر تعمیر کرانے کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی کاشت بھی کی گئی تھی،  اعلیٰ عملداروں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بنائی گئی عمارتوں کو مسمار کردیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایف او نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ جنگلات کی زمین پر کئے گئے غیر قانونی قبضوں کو ختم کرانے تک کارروائی جاری رہے گی۔
تازہ ترین