• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نوٹ بندی، پاکستان کے سفارتکار بھی متاثر،بھارتی حکومت سے شکایت

نئی دہلی (جنگ نیوز، خبر ایجنسی) بھارت میں کرنسی بحران سے پاکستانی سفارتکار بھی متاثر ہو گئے ، بھارتی بینک آر بی ایل نے پاکستانی سفارتکاروں کو ان کی تنخواہوں کے پیسے(ڈالرز ) دینے سے انکار کر دیا، پاکستان نے بھارتی حکومت سے رقوم کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیاا ور کہا کہ عملے سے’’ لیٹر آف پرپز‘‘ طلب کیا جارہاہے،تنخواہوں کی عدم ادائیگی ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بھارت میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق بھارتی بینک نے سفارتخانے کے عملے کو تنخواہوں کے پیسے (جو ڈالرز میں ادا کیے جاتے ہیں) دینے سے انکار کردیا۔
تازہ ترین