• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا پہلا خصوصی جائزہ اجلاس بدھ کو طلب

  اسلام آباد (طاہر خلیل)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کاجائزہ لینے کےلئے پبلک اکائونٹس کا ایک خصوصی اجلاس 7دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین پبلک اکائونٹس کمیٹی کو سی پیک منصوبے پر بریفنگ دیں گے ۔ منصوبہ بندی ، ترقیات ، ریلوے ، خزانہ ، سرمایہ کاری ، خارجہ ، داخلہ ، دفاع ، قانون ، مواصلات ، بجلی پانی ، پیٹرولیم ، کے وفاقی سیکرٹریز ، چیئرمین این ایچ اے اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرجنرل موجود ہوں گے  اور ارکان کے سوالوں کا جواب دیں گے ۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی نےا س ضمن میں تمام متعلقہ وزارتوں ، ڈویژنز اور اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سی پیک منصوبے پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار کو بھی پی اے سی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین